تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:6

پنجاب: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے، شہباز شریف، حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی پر آج فیصلے سنائے جائیں گے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک سو اڑتالیس اور صوبائی اسمبلی کی دو سو ستانوے جنرل نشستوں کیلئے امیدوراوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔لاہور کے حلقہ این اے ایک سو انتیس، پی پی ایک سو انسٹھ اور پی پی ایک سو اکسٹھ سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ اور سید اقتدار شاہ نے اعتراضات داخل کرائے۔ ان کا موقف تھاکہ میٹروبس اورلیپ ٹاپ کے ذریعے شریف فیملی کی سیاسی تشہیرکی گئی، جبکہ شہبازشریف ڈیل کے ذریعے بیرون ملک گئے اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے۔اس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔ لاہور سیشن کورٹ نے حلقہ این اے ایک سو انیس سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار حمزہ شہباز کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کا فیصلہ بھی محفوظ کرلیا گیا تھا،جو آج سنایا جائے گا۔ اسی حلقے سے آزادامیدوار عائشہ احد اعتراضات کا جواب آج داخل کروائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.