تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:42

ہالا: حلقہ 218 پر امین فہیم کے کاغذات نامزدگی منظور

آج نیوز - ہالا کے حلقہ این اے دو سو اٹھارہ پر مخدوم امین فہیم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ حلقہ این اے دو سو اٹھارہ پر مخدوم امین فہیم نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جسکے بعد اسکروٹنی کے دوران مخدوم امین فہیم کے کاغذات پر ان کے سیاسی حریف عبدالرزاق میمن کی جانب سے بد عنوانی سمیت سولہ اعتراضات لگائے گئے۔ دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے ساڑھے تین گھٹنے سے زائد جرح ہوئی جسکے بعد ایک بجلی کے بل کی تصدیق نہ ہونے کے باعث فیصلہ اتوار کے روز تک محفوظ کر لیا گیا تھا۔ آج ریٹرننگ آفیسر مٹیاری نے فیصلہ سناتے ہوئے مخدوم امین فہیم کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.