تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:43

بوائز ایشیا کپ ہاکی فائنل: پاکستان، بنگلہ دیش آمنے سامنے

آج نیوز - سنگاپور میں جاری انڈر سکسٹین بوائز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان آج بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گا۔ سنگاپور میں کھیلے جانے والے فائیواے سائیڈ ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائشیا کو چھ گول سے آوٹ کلاس کیا۔ ملائشین ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمدعتیق نے دو جبکہ سکندر مصطفی، زاہد ملک، ارشاد اور جنید منظور نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں آج اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں جاپان کوپانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی تھی۔ پاکستان اوربنگلہ دیش نے آئندہ سال چین میں ہونے والے دوسرے یوتھ اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.