تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:3

ایشین اسنوکرچیمپئین شپ : فائنل ، پاکستان اور تھائی لینڈ میں جاری

آج نیوز - ایشین انڈرٹوئنٹی ون اسنوکرچیمپئین شپ کا فائنل پاکستان کے محمد ماجداور تھائی لینڈ کے نوپون سائنگ خم کے درمیان جاری ہے۔بھارت کے شہراندورمیں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ماجد علی نے چین کے زو ینگ ہوئی کویکطرفہ مقابلے کے بعد آوٹ کلاس کیا۔ انہوں نے اپنے حریف کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور حریف پر چھائے رہے۔ ماجد کی جیت کا اسکورانہتر انتالیس، ساٹھ اڑتالیس، بانوے چونتیس، صفر ایک سو ایک، اڑسٹھ اڑتالیس اور چھیتر چھتیس رہا۔ اس سے پہلے انہوں نے کوارٹرفائنل میں محمد ماجد نے چین کے لونینگ کو بیسٹ آوف نائن فریم کے معرکے میں دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے زیر کیا تھا۔ ماجد کا مقابلہ بیسٹ آف الیون فریم کے فائنل میں اتوار کو تھائی لینڈ کے نوپون سائینگ کھم سے ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.