7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:23
بینکنگ سیکٹر اور انویسٹمنٹ میں ایک فیصد اضافہ
آج نیوز - رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں بینکنگ سیکٹر کے ڈپازٹس اور انویسٹمنٹ میں صرف ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ دو ہزار تیرہ تک بینکنگ سیکٹر کے مجموعی ڈپازٹس ایک فیصد بڑھ کر سڑسٹھ کھرب روپے تک پہنچ گئے۔ ساتھ ہی بینکوں کی انویسٹمنٹس بھی ایک ہی فیصد اضافے سے انتالیس کھرب روپے رہیں۔ بڑے پیمانے پر حکومتی قرضے کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں بھی بینکنگ سیکٹر کی جانب سے قرضوں کی فراہمی انتہائی کم رہی، جس کے نتیجے میں بینکوں کا ایڈوانس ڈپازٹ ریشو ستاون فیصد رہا۔ دوسری جانب سے فروری کے مہینے میں بینکنگ سیکٹر اسپریڈ سات فیصد سے گر کر چھ اعشاریہ دو تین فیصد پر آگیا۔