تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:33

ایشین انڈرٹوئنٹی ون اسنوکرچیمپئین شپ تھائی لینڈ کے نام

آج نیوز - مقابلہ تودل ناتواں نے خوب کیا، پاکستان کے محمد ماجد علی بھارت میں ہونیوالی ایشین انڈرٹوئنٹی ون اسنوکرچیمپئین شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کے نوپون سائنگ کھم سے سخت مقابلے کے بعد ہارگئے۔اندورمیں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے محمد ماجد کا مقابلہ تھا تھائی کیوئیسٹ نوپون سائنگ کھم سے۔ بیسٹ آف الیون فریم کے فائنل میں دونوں کیوئیسٹس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ کوئی بھی ہارماننے کیلئے تیارنہ تھا۔ ماجد نے ابتدائی دوفریم جیت کربرتری حاصل کی لیکن نوپون نے اگلے دونوں فریم جیت کرمقابلہ برابرکردیا۔ دسویں فریم تک دونوں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ جاری رہا، کبھی ماجد کوبرتری حاصل ہوتی توکبھی نوپون آگے نکل جاتے۔ گیارہویں اورفیصلہ کن فریم میں تھائی کیوئیسٹ نے ماجد کوزیرکرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نوپون کی فتح کا اسکورباسٹھ تریسٹھ، سترہ بانوے، اکیانویایک، چھہترتریسٹھ، چوبیس تہتر، چونسٹھ اڑتالیس، سینتیس پچیاسی، چوہترآٹھ، ایک سوبارہ پندرہ، چوبیس ستتر اورتریسٹھ چھیالیس رہا۔۔ محمد ماجد نے چیمپئین شپ کے دوران شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نیسیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ چین کے ڑوینگ ہوئی کویکطرفہ مقابلے کے بعد زیرکیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.