تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:42

ملک انقلاب کا تقاضہ کررہا ہے ،منور حسن

آج نیوز - جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن کا کہنا ہے،ملک انقلاب کا تقاضہ کررہا ہے،بلوچستان عوام کے ساتھ پیکج کے نام پردھوکہ کیا گیا۔کوئٹہ میں انتخابی مہم کے آغازکے موقع پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ چارجماعتوں کے حکمراں ٹولے کا منشورامریکا کی غلامی , لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری اورمہنگائی میں اضافہ تھا،جماعت اسلامی کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے، ان کا کہنا تھاکہ ملک انقلاب کا تقاضہ کررہا ہے، انتخابات کے شکل میں انقلاب دروازے پردستک دے رہا ہے ، شفاف انتخابات کے خلاف ہونیوالی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔سید منور حسن نے کہا کہ بلوچستان عوام کے ساتھ پیکج کے نام پردھوکہ کیا گیا،پرویزمشرف مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں جس علاقے سے پرویزمشرف کے کاغذات منظورہوئے وہاں لوگوں کے سرشرم سے جھک گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.