8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:3
کراچی :بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،ٹریفک کی روانی متاثر
آج نیوز - کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔سندھ اور بلوچستان میں موسم نے لی اچانک انگڑائی، دن کے آغاز پر ہی اچانک تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، کراچی میں سیاہ بادلوں اور تیز ہواوٴں نے دیکھتے ہی دیکھتے شہر کو ڈھانپ لیا،گرج چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش سے ملیر، لانڈھی ،کورنگی،نارتھ ناظم آباد ،گلشن معمار، گرومندر، گلشن اقبال، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی ، آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف مقامات پر جل تھل ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع ہوجانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، دفاتر جانے والے کو شدید مشکلات کا سمامنا کرنا پڑا۔ شہر میں بارش کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا،ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بارش کے بعد شہر کے چھپن فیڈر ٹرپ کرگئے ، متاثرہ فیڈرز پربحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی تیز رفتاربارش ریکارڈ کی گئی۔