تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:27

سندھ نے قومی جونیئر وومین سوئمنگ چیمپیئن شپ جیت لی

آج نیوز - سندھ کی ٹیم نے تیرہویں قومی جونیئر وومین سوئمنگ چیمپیئن شپ جیت لی، نیوی نے دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی میں ہونیوالے دوروزہ ایونٹ کا اختتام سندھ ٹیم کی جیت پر ہوا۔ سندھ کی سوئمرز نے پانچ سوساٹھ پوائنٹس کے ساتھ تائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان نیوی نے دو سوچھیالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پاکستان آرمی نے دوسو ایک پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ میں پنجاب، واپڈا اور دارالحکومت کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ سوئمرز نے پانچ نئے قومی ریکارڈ بنائے۔ انڈر ٹویلیو کیٹگری میں نیوی کی بسمہ خان نے ریکارڈ توڑے۔ انڈر فورٹین میں سندھ کی عریشہ سیف نئے ریکارڈ بنایا۔ اندر سکسٹین میں آرمی کی لیانا سوان نے عمدہ پرفارمنس دیتے ہوئے دو نئے ریکارڈ کو اپنے نام کرڈالا۔ تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی آمنہ سعید نے کھلاڑیوں میں تمغے اور اسناد تقسیم کیں۔ مقابلوں میں سو سے زائد سوئمرز نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.