8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:13
گوجر خان:ٹھیکوں کی منسوخی، پرویز اشرف کی انٹراکورٹ اپیل خارج
آج نیوز - اسلام آباد ہائیکورٹ نے گوجر خان میں ٹھیکے منسوخ کرنے کے فیصلہ کیخلاف سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی اورنورالحق قریشی پرمشتمل دورکنی ڈویڑنل بینچ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی ،سابق وزیراعظم کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے راجہ پرویزاشرف کو سنے بغیرگوجر خان میں دوسڑکوں کی تعمیر کا ٹھیکہ منسوخ کیا،ابھی ٹینڈرجاری نہیں ہوئے،قانون کے مطابق کام کیا جائے گا،ٹھیکے کا معاملہ چیئرمین نیب اورچیف الیکشن کمشنر کو نہ بھیجا جائے،چیف جسٹس انورکاسی نے کہا کہ این ایل سی کیا سرکاری ادارہ ہے یا کمرشل،وزیراعظم کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ این ایل سی وزارت خزانہ کے ماتحت سرکاری ادارہ ہے،بعدازاں دورکنی بینچ نے سڑکوں کی تعمیرکا ٹھیکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی،واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پابندی کے باوجود راجہ پرویز اشرف کی طرف سے گوجرخان میں پانچ ارب کے منصوبے دینے کا نوٹس لے کرپراجیکٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔