تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:53

سپریم کورٹ: اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت

آج نیوز - سپریم کورٹ میں اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں درخواست گزار نے عدالت کے احکامات کی روشنی میں درستگی کرکے جواب دوبارہ جمع کروادیا،جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عدالت کوئی سیاسی پالیسی تشکیل نہیں دے سکتی۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے قیدیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کوئی سیاسی پالیسی تشکیل نہیں دے سکتی،صرف قانون کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے احکامات جاری کرسکتی ہے۔ حساس اداروں کے وکیل، راجا ارشاد نے عدالت کو بتایا کہ قیدیوں کو حراستی مراکز سے نکالنے کے بعد، ان کا کردار ختم ہو گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل، غلام نبی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فاٹا اور پاٹا میں مسائل سے نمٹنے کیلئے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار پر اعتراض ہے،انہوں نے عدالت کے احکامات کی روشنی میں درستگی کرکے اپنا جواب دوبارہ جمع کرا دیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.