8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:23
دورہ یورپ : قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز
آج نیوز - دورہ یورپ کے لئے جونیئر قومی ہاکی کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی جسمانی استعداد اور گول اسکور بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لگائے جانیوالے تربیتی کیمپ میں طلب کئے گئے چھتیس میں سے چونتیس کھلاڑیوں نے رپورٹ کر کے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ عمر بھٹہ لیگ کھیلنے اور عبدالقیوم ڈوگر نجی مصروفیت کی بناء پر کیمپ بعد میں جوائن کریں گے۔ کوچ دانش کلیم کا کہنا ہے کہ کیمپ میں پنالٹی کارنر اور فیلڈ گول کرنے کی اوسط بڑھانے پر خصوصی کام کیا جا رہا ہے۔ٹیم کے فزیو ڈاکٹر اسد عباس نے جدید ہاکی میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر یورپین اور آسٹریلین پلئیرز کے مقابلے کے لئے تیار کریں گے۔ہاکی ماہرین کی رائے میں جونئیرز کی سطح پر کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنا کر اور گول ضائع کرنے کی کمزوری دور کر کے دنیائے ہاکی پر دوبارہ حکمرانی کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے۔