تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:43

توانائی شعبے کیلئے 11 ارب 20 کروڑ روپے جاری

آج نیوز - وزارت خزانہ نے بجلی کے بحران کے پیش نظر توانائی کے شعبے کے لیے گیارہ ارب بیس کروڑ روپے جاری کر دیے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق رقم پاکستان اسٹیٹ آئل کو فراہم کی گئی ہے، جو تیل کی خریداری پر خرچ کی جاے گی۔ ترجمان کے مطابق وزارت پانی و بجلی سے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ہیں۔ وزارت خزانہ نے وزارت پانی و بجلی کو ریکوری پلان تیار کر کے پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق رقم توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے استعمال کی جاے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.