تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:53

ن لیگ 11 اپریل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کرینگی

آج نیوز - مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف گیارہ اپریل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز لیہ سے کریں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست دس اپریل تک جاری کر دی جائے گی۔مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز گیارہ اپریل سے کریں گے، اس سلسلے میں پہلا جلسہ لیہ، دوسرا حافظ آباد جبکہ آخری جلسہ مینار پاکستان گراوٴنڈ لاہور میں ہو گا۔ نواز شریف پنجاب کے علاوہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں بھی جلسے کریں گے جبکہ شہباز شریف زیادہ سے زیادہ جلسے پنجاب میں ہی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی حتمی فہرست دس اپریل تک جاری کر دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کو این اے ایک سو چھبیس لاہور سے ٹکٹ کی آفر کی ہے، جسے جماعت نے مسترد کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نششتوں کا تقاضا کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ہم خیال کے رہنماء ہمایوں اختر کو لاہور کے حلقہ این اے ایک سو چوبیس سے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن سابق رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر اس حلقے سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، اس صورتحال میں ہمایوں اختر کو فیصل آباد کے حلقہ سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.