تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:3

قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹوکول سے روک دیا گیا

آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹو کول استعمال کرنے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے بارے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوے سرکاری پروٹو کول استعمال کرنے کی شکایت پر احکامات جاری کیے۔ الیکشن کمیشن نے قائم علی شاہ کے سیکورٹی انچارج کے طور پر کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ڈی پی او خیر پور کے تیادلے کے احکامات بھی جاری کر دیے ، چیف سیکرٹری سندھ کو تین روز میں الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.