8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:13
ای سی پی: سیاسی جماعتوں کے اشتہارات کا ریکارڈ طلب
آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میڈیا سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اشتہارات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے میڈیا کے اڑتیس اداروں کو خط ارسال کیے ہیں جس میں ان سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اشتہارات کا مکمل ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اشتہارات کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے میڈیا کے اداروں کیلئے اشتہارات پر پابندی لگادی جائے گی۔ سیایسی جماعتوں اور امیدوارں کی جانب سے اشتہارات کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار بھی کیااور تمام اشتہارات کا ہفتے کی بنیاد پر ریکارڈ مانگ لیا۔