9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:44
رحمان ملک کیخلاف دہری شہریت کیس کی سماعت ملتوی
آج نیوز - کراچی کی مقامی عدالت نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کیخلاف دوہری شہریت کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوٴتھ کی عدالت میں رحمان ملک ، فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کیخلاف دوہری شہریت کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی ، سماعت بغیر کسی کارروائی کے انیس اپریل تک ملتوی کردی آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے بریت کی سماعت کی درخواست پر ان کے وکلاء دلائل دیں گے۔