تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:3

انتخابات کے التواء کی درخواست جسٹس منصور کی عدالت بھجوا دی گئی

آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن تین ہفتے ملتوی کرنے لئے دائر درخواست جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت بھجوا دی گئی۔ انتخابات ملتوی کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کر رہے تھے۔ درخواست گزار شاہد پرویز جامی ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ کاغذات کی سکروٹنی کے لئے دیگر اداروں سمیت ایف بی آر سے مدد لی جانی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ ریٹرننگ افسروں کو بھی نامزدگی فارم کے حوالے سے ٹریننگ نہیں دی گئی تھی، اس لئے انتخابات کو تین ہفتوں تک ملتوی کر دیا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل الیاس کاشمیری نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کے حوالے سے تمام کیسز کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کر رہے ہیں، اس درخواست کو بھی انہیں کے پاس بھیج دیا جائے۔ عدالت نے درخواست مزید سماعت کے لئے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت بھجوا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.