9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:3
سیاسی رہنماؤں کی سیکورٹی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت
آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب نجم عزیز سیٹھی نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی رہنماوٴں کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، انتظامیہ اور پولیس افسران بغیر کسی سیاسی دباوٴ کے فرائض سرانجام دیں۔ ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاسی رہنماوٴں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے اور عام انتخابات کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو تقرر اور تبادلوں کے حوالے سے فری ہینڈ دیا گیا ہے۔