تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:54

کراچی: ڈاکو نجی بینک سے 17 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

آج نیوز - کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی، ملزمان سترہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے گئے۔ کراچی میں بینک ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، منگل کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب چار مسلح ملزمان طارق روڈ لبرٹی چوک پر واقع بینک میں داخل ہوئے۔ ملزمان بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر سترہ لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے، ملزمان کو بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی مدد حاصل تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے متعلق پوری معلومات اور اپنے کام میں مہارت رکھتے تھے، ملزمان جاتے جاتے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے اور نقلی ڈیوائس پولیس حکام کیلئے چھوڑ گئے۔ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران نو بینک ڈکیتیاں ہوئیں جن میں سے پانچ میں بینک کے سکیورٹی گارڈ ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.