تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:21

سکھر:میٹرک امتحانات ،لوڈشیڈنگ سے طالبعلموں کو مشکلات

آج نیوز - سکھر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ثانوی و اعلٰی ثانوی بورڈ سکھر کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات کے دوران شہر کے بیشتر امتحانی سینٹرز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے ایک تو گرمی اور دوسرا کمرہ امتحانات میں روشنی کی کمی ان کی مشکلات اضافہ کردیا ہے۔ طلباء طالبات نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبات کئے ہیں کہ دوران امتحانات ٹائم بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ ہمارا مستقبل خراب نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.