10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:13
پرویز مشرف نے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کردی
آج نیوز - پرویز مشرف نے قصور سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے قصور کے حلقہ این اے ایک سو انتالیس سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ آٹھ سال ملک کی خدمت کی، الیکشن لڑنے دیا جائے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات داخل کرائے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ پرویز مشرف نے ملکی آئین کو توڑا۔ اعتراض گزار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اکبر بگٹی قتل، بے نظیر بھٹو قتل اور لال مسجد آپریشن میں ملوث ہیں، مشرف آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔ جس پر ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔