تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:54

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کا آج آخری دن

آج نیوز - این اے چھپن سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اعتراض الیکشن ٹربیونل میں جمع، پرویز مشرف نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اسلام آباد، قصور اور کراچی کے حلقوں سے اپیل دائر کر دی۔ راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ میں قائم جسٹس روٴف شیخ اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل دو رکنی الیکشن ٹربیونل اپیلوں کی سماعت کررہا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے این اے اڑتالیس سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے حکم پراعتراضات دورکرتے ہوئے دوبارہ اپیل دائرکردی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے چھپن سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف بھی ایک شہری نے اعتراضات الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادیئے ہیں۔ گزشتہ روز چھتیس اپیلیں دائر کی گئی تھیں جن میں سے شیخ رشید احمد سمیت پانچ امیدواروں پراعتراضات مسترد کرتے ہوئے ٹریبونل نے ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوارچوہدری نثار علی خان سمیت دیگرامیدواروں کی اپیلوں پر کل سماعت کی جائے گی، جس کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.