تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:5

سندھ: پی پی مخالف 10 جماعتی اتحاد متفقہ امیدوار کھڑے کریگی

آج نیوز - سندھ میں پی پی مخالف دس جماعتی اتحاد نے قومی اسمبلی کی تیئس اور صوبائی اسمبلی کی اکاون نشستوں پر متفقہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ فنکشنل ہاوٴس کراچی میں دس گھنٹے کے طویل اجلاس کے بعد پی پی پی مخالف دس جماعتی اتحاد نے حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویڑن سے قومی اسمبلی کے لئے سندھ کی تیئس اوراکیاون صوبائی نشستوں پر مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق کرلیا ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے سیکریٹری جنرل امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے سامنے متفقہ امیدوار کھڑے کرنے پر تمام اتحادی راضی ہیں،تاکہ ون ٹو ون مقابلے کی فضا ہموار ہوسکے۔ انہوں نے نگران حکومت پر الزام عائد کیا کہ موجودہ سیٹ اپ سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جاسکتی،انتظامیہ سابقہ حکمرانوں کے احکامات ماننے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس جماعتی اتحاد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کرے گا،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سابقہ وزراء اور پی پی پی کے اہم رہنماء تاحال سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستیں ابھی تک سیاسی جماعتوں کو موصول نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج سندھ بھر میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بیٹھنے کی ذمہ داری قبول کرے اور ایوان صدر کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.