10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:23
اورکزئی ایجنسی: فورسز کی کارروائی، 11 شدت پسند ہلاک
آج نیوز - سیکورٹی فورسز نے اورکزئی اور کرم ایجنسی میں کارروائی کرکے گیارہ شدت پسندوں کو ہلاک اور چار مشتبہ ٹھکانے تباہ کردئے ہیں۔ اورکزئی ایجنسی میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کیجاری آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ڈبوری، خاویزئی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کہ ٹھکا نوں پر بھاری توپ خانے سیشیلنگ کی ، سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک اوردو مشتبہ ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ وسطی کرم ایجنسی علی شیرزئی اور مسوزئی کی حدود میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید پانچ شدت پسندوں کو ہلاک اور دو ٹھکانے تباہ کردئے ہیں۔