10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:54
نگران حکومت پنجاب کے اقدامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
آج نیوز - نگران حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری افسران کے تقرر ، تبادلے اور دیگر اقدامات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں نگران حکومت کے اقدامات کیخلاف رٹ پٹیشن رانا اسد اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے پیش کی گئی،،،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل دوسو چوبیس کے تحت نگران حکومت الیکشن کرانے کے سوا کسی قسم کے دیگر اقدامات اٹھانے کی مجاذ نہیں ہے، نگران حکومت کے تمام اقدامات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔