10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:0
جماعت اسلامی کا تحر یک تحفظ پاکستان کے ساتھ انتخابی اتحاد
آج نیوز - جماعت اسلامی کا تحر یک تحفظ پاکستان کے ساتھ انتخابی اتحاد ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن، تحر یک انصاف اور جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں تحر یک تحفظ پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل خورشید زمان کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں کا میابی حاصل کر ے گی۔ چترال سے پر ویز مشرف کی ضمانت ضبط کروا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ تین چا ر روز میں فائنل ہو جائے گی اب کسی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کے بعد نئے وزیر داخلہ کی مثال آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا وا لی ہے۔ تحر یک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل خور شید زمان نے بتایا کہ ہم نے ملک بھر میں ایک سو پچھتر امیدوار کھڑے کیے ہیں لیکن ڈاکٹر عبد القدیر خان کہیں سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔