تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:16

پاکستان کا بیلسٹک میزائل حتف 4 شاہین ون کا کامیاب تجربہ

آج نیوز - پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف فور شاہین ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل نو سو کلومیٹر تک جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل حتف فور شاہین ون کا پہلی مرتبہ سمندر میں کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، میزائل کی رینج اس سے قبل سات سو کلومیٹر تھی جو اب بڑھا کر نو سو کلومیٹر کردی گئی ہے۔ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا،میزائل ہر قسم کے جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں،انجینئرز اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.