10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:13
سپریم کورٹ وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈز کی رپورٹ پیش
آج نیوز - وزارت اطلاعات نے خفیہ فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے اسے خفیہ رکھنے کی استدعا کی ہے۔ جسٹس جواد کہتے ہیں وزارت احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہی،آج کیس پر حکم جاری کردیں گے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ وزارت اطلاعات نے خفیہ فنڈز کے استعمال کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی اور اسے خفیہ رکھنے کی استدعا کی تاہم جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ عدالت کرے گی۔ وزارت اطلاعات وجہ بتائے کہ وہ رپورٹ کو کیوں خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کو بھی رقم دینے کا ذکر ہے، یہ ادارہ کیا تحقیقاتی کام کرتا ہے کہ اسے خفیہ فنڈز سے رقم دی گئی۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا کہ تفصیلات دوسری فائل میں ہیں جس پر عدالت نے دوسری فائل کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔