تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:32

ویسٹ انڈیز میزبانی کیلئے تیار، پاکستان کا دروے سے انکار

آج نیوز - ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے یوٹرن کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ جزائر غرب الہند کے دورے پر راضی نہیں۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت جولائی میں پاکستان کی میزبانی کیلئے تیارہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس بارپی سی بی نے انہیں صاف جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویسٹ انڈیزنے اس سے قبل جولائی میں سہ فریقی سیریز کیلئے سری لنکا اوربھارت کومدعو کرنے کی کوشش کی اورپاکستان کودورہ ری شیڈول کرنے کا کہا جس کے باعث پی سی بی نے زمبابوے کے تعطل شدہ دورہ زمبابوے پر کام شروع کیا جو مکمل ہوچکا ہے اور ذرائع کے مطابق پی سی بی نے زمبابوے کودورے کیلئے گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ قومی ٹیم کو گزشتہ سال دسمبرمیں زمبابوے کا دورہ کرنا تھا جودورہ بھارت کے باعث موخرکردیا گیا تھا۔ دورہ زمبابوے میں قومی ٹیم کودوٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ تاحال پاکستان کی میزبانی کیلئے پرامید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.