تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:14

وزیراعظم کی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پانے کی ہدایت

آج نیوز - ملک بھرمیں جاری بجلی کے بحران پروزیراعظم میرہزارخان کھوسہ نے نوٹس لے لیا ،وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ لوڈمینجمنٹ کو بہتربنا کرلوڈشیڈنگ پرقابو پایا جائے۔ وزیراعظم میر ہزار کھوسہ کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو موجودہ بجلی کے بحران پربریفنگ دی گئی ، بریفنگ میں کہا گیا کہ اوچھ پاورپلانٹ کی گیس سپلائی لائن تباہ ہونیکے باعث بجلی کے تعطل میں اضافہ ہوا ، گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث شہری علاقوں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے گی ، بجلی کی فراہمی میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی فراہم کرنے والے پلانٹس کی سیکیورٹی کویقینی بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.