تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:4

سندھ: میٹرک امتحانات میں نقل عروج پر، پولیس بھی ملوث

آج نیوز - سندھ میں میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے تمام اقدامات دھرے رہ گئے، امیدوار کھلے عام اپنا بیڑہ پار لگانے میں مصروف رہے۔ لاڑکانہ میں نویں جماعت بائیلو جی کے مضمون کا امتحان منعقد کیا گیا امتحانی مراکز پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باوجود نقل جاری رہی، طلبہ و طالبات کے رشتے داروں چپڑاسیوں اور پولیس کے ذریعے جوابات امیدواروں تک پہنچاتے رہے۔ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر امتحانی پیپر کے جوابات ایک سو سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت کئے گئے۔ بدین میں نویں کے سندھی کے پرچے کے دوران اساتذہ اورامیدواروں کے رشتہ دار نقل کرانے میں مصروف رہے۔ سوالیہ پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر ایک سو روپے میں فروخت کیا جارہا تھا اور ڈیوٹی پر مامور اساتذہ نے بھی کاپی کروانے پیش پیش تھے۔ دفعہ ایک سو چوالیس پر کہیں کوئی عملدرآمد نظر نہیں آیا۔ سکھر میں نقل کی روک تھام کے لئے مختلف امتحانی مراکز پر مختیار کار، اسسٹنٹ مختیار کار اور دیگر محکموں کے افسران کو تعینات کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مراکز کا دورہ کیا اور اسی سے زائد طلبا و طالبات کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ نقل پر کنٹرول کرنے کے لئے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.