تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:20

حیدرآباد: نشے میں دھت باپ نے مایوں بیٹھی بیٹی کو قتل کر دیا

آج نیوز - حیدرآباد میں نشے میں دھت باپ نے فائرنگ کرکے مایوں بیٹھی بائیس سالہ بیٹی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ حیدرآباد کے علاقے گوٹھ چاکر شورو کے رہائشی انور شورو نے شراب کے نشے میں اپنے گھر میں داخل ہوکر مایوں میں بیٹھی اپنی بائیس سالہ بیٹی فرزانہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اہل خانہ کی چیخ و پکار کے بعد علاقہ مکین انور شورو کے گھر کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچایا۔ مقتولہ کے ورثاء کے مطابق مقتولہ فرزانہ کی اتوار کے روز اپنی پھوپھی کے بیٹے سے شادی ہونا تھی لیکن لڑکی کا والد انور شورو اس رشتے سے خوش نہیں تھا جس پر اس نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.