تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:25

بلوچستان: گیس لائن دھماکے سے تباہ، سندھ کو سپلائی معطل

آج نیوز - بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی اور اندرون سندھ گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نامعلوم دہشت گردوں نے نصیر آباد کے علاقے مل گزار میں اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں کراچی اور اندرون سندھ کے کئی شہروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت میں دس سے بارہ گھنٹے لگیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.