تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:20

کوئٹہ : نگراں وزیراعظم سے گورنرو وزیر اعلیٰ بلوچستان و دیگر کی ملاقاتیں

جیو نیوز - کوئٹہ…نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسودور روزہ دورے پر کوئٹہ میں ہیں، ان سے گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستان اورسیاسی جماعتوں کے قائدین نے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق وصوبائی حکومتیں مشترکہ تعاون سے انتخابی عمل مکمل کریں گی۔ کوئٹہ میں نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسوسے گورنربلوچستان ذو الفقار مگسی ،وزیر اعلیٰ اورنگ زیب باروزئی، محمود خان اچکزئی اور دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین نے ملاقاتیں کیں۔ بعدمیں وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان کی امن وامان اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کوگوادرڈیپ سی پورٹ کے منصوبے کے بارے میں بھی بریفننگ دی گئی۔ میرہزارخان کھوسونے سبی،ڈیرہ اللہ یار،جھل مگسی اور نصیرآباد میں زرعی نظام میں بہتری لانے ، وفاقی وصوبائی حکومتوں کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاسپورٹ کے دفاترقائم کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.