10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:24
لاہور ہائیکورٹ:جعلی ڈگری کیس،جمشید دستی کو بری کرنیکا حکم
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دیا ہے،کاغذاتی نامزدگی منظور کرنے کی درخواست پر سماعت سوموار کو ہوگی۔ریٹرننگ آفسر مظفر گڑھ نے سابق ایم این اے جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اور پانچ ہزار جرمانے کی سزا سناتے ہوئے این اے ایک سو ستتر اور ایک سو اٹھہتر سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے،جمشید دستی کے وکیل نے فیصلے کے خلاف لاہور ہایکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی،جسٹس عباد الرحمان اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل دو رکنی الیکشن ٹربیونل نے فیصلے کو کالعدم قرار دیے دیا جبکہ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق درخواست کی سماعت سوموار کو کی جائے گی۔