تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:14

جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی ،سیول میں فوجی الرٹ میں اضافہ

آج نیوز - جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔سیول میں فوجی الرٹ کا ایک درجہ مزید بڑھا دیا گیا ۔یہ اقدام پیانگ یانگ کی جانب سے ممکنہ میزائل تجربے کے پیش نظر کیا گیا ۔وزارت دفاع کے سینئر اہلکار نے خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیانگ یانگ بیک وقت کئی میزائل تجربوں کی صلاحیت رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ پندرہ اپریل کو شمالی کوریا کے رہنما کم سنگ کی سالگرہ کی منانے کی تیاریاں جاری ہیں اور عام طور پر پیانگ یانگ اس موقعے پر اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ حاصل کرسکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.