10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:34
شاہ زیب قتل کیس:گواہ دانش دوستانی نے بیان ریکارڈ کرادیا
آج نیوز - انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے گواہ دانش دوستانی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کے روبرو ہوئی جہاں کیس کے گواہ دانش دوستانی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، دانش دوستانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو شاہ زیب کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا ہے اور شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کمرے عدالت میں موجود ہیں وقفے کے بعد شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر توفیق اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔