10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:43
ای سی پی:تیسرا مرحلہ مکمل،190 اپیلیں واعتراضات جمع
آج نیوز - الیکشن کمیشن کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، الیکشن ٹریبونل کراچی حیدرآباد میں تین روز کے دوران ایک سو نوے اپیلیں اور اعتراضا ت جمع کرائے گئے،کاغذات نامزدگی پر الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں دائرکرنے کا وقت ختم ہوگیا ، الیکشن ٹریبونل کراچی حیدرآباد میں تین روزمیں ایک سو نوے اپیلیں اوراعتراضات جمع کرائے گئے جن پر الیکشن ٹریبونل میں بدھ کو تینتیس اپیلوں کی سماعت کی، جن میں سے چھ کاغذات مسترد اورچھ اپیلیں منظور کی گئیں جبکہ الیکشن ٹریبونل نے اکیس اپیلوں کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے، الیکشن ٹریبونل اعتراضات اور اپیلوں پر فیصلے سترہ اپریل تک کئے جائیں گے ،امیدوار اٹھارہ اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ،انیس اپریل کو امیدواوں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔