تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:42

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اخترمینگل سے ملاقات

آج نیوز - سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے مل کرآواز اٹھانی ہوگی سرداراختر مینگل کا کہنا ہے سرکاری وردی میں ملبوس اہلکار دہشت گردی کی سرپرستی کررہے ہیں۔کوئٹہ میں شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماوٴں نے میڈیا سے بات چیت کی۔ شہباز شریف نے کہا سردار عطاللہ مینگل سے ہماری بہت پرانا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق مسخ ہو رہے ہیں،بلوچ عوام کی شکایتوں کا ازالہ ضروی ہے۔ شہبازشریف نے اخترمینگل سے درخواست ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں،انتخابات میں حصہ نہ لینا ملک دشمن عناصرکو موقع دینے کے مترادف ہوگا۔اس موقع پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہمیں انتخابات سے روکنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں،غیرجمہوری قوتوں ہمیں ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہیں، اختر مینگل نے کہا کہ سرکاری وردی میں ملبوس افراد کو راہداریاں کس نے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بات ہوئی ہے ہم اس کے لئے کمیٹی بنا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.