تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:54

ن لیگ کے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات منظور

آج نیوز - ریٹرنگ افسر کا فیصلہ معطل،الیکشن ٹربیونل نے این اے ساٹھ چکوال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز امیرکے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے،حنیف عباسی،جاوید ہاشمی اور عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے خلاف اعتراضات داخل کرا دیئے گئے ہیں۔راولپنڈی میں قائم جسٹس روٴف شیخ اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے این اے ساٹھ چکوال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے، این اے پچپن اور پی پی گیارہ سے ایل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار نصراللہ جرال اور پی پی چار سے ن لیگ کے امیدوار شوکت عزیز بھٹی کے کاغذات منظور اور پی پی آٹھ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار وقاص محمود کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں،این اے پچپن سے شیخ رشید سے متعلق ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا،این اے چھپن سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کے کاغذیت پر مخالف امیدوار اظہر اقبال ستی نے اعتراض داخل کرایا ہے کہ انہوں نے ٹیکس آمدن کے مطابق ادا کیا نہ اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر کی ہیں،اسی حلقہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر ایک شہری نے اعتراض جمع کرا دیا ہے،این اے اڑتالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ہاشمی کے کاغذات منظوری کے خلاف بھی درخواست دی گئی ہے،این اے اکیاون گوجرخان سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے خلاف اپیل دائرکردی ہے،سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے زریعے این اے اڑتالیس سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اعتراضات دور کرکے دوبارہ اپیل جمع کرادی ہے،این اے اکہتر میانوالی سے عائلہ ملک کے کاغذات منظوری کیخلاف امجد نیازی نے اپیل دائر کی ہے،این اے تریپن اور باون سے چوہدری نثار علی خان کے کاغذات مسترد اور منظور ہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت کل ہوگی،الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے،آخری روز راولپنڈی میں ایک سو چھبیس اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.