10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:14
ای سی پی:منظور اور مسترد کاغذات کی نئی فہرست جاری
آج نیوز - الیکشن کمیشن نے مسترد اور منظور ہونے والے کاغذات نامزدگی کی نئی فہرست جاری کردی، فہرست کے مطابق ستائیس ہزار پچھہتر میں سے تین ہزار نو سو چھیانوے کاغذات مسترد کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے ملک بھر سے مجموعی طور پر ستائیس ہزار پچھہتر کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے،متعلقہ اداروں کی رپورٹ کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر تین ہزار نو سو چھیانوے امیدواروں کے کاغذات مسترد اور تئیس ہزار اناسی کے منظور ہوئے،قومی اسمبلی کیلئے چھ ہزار آٹھ سو پچاس اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے سولہ ہزار دو سو انتیس امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے،قومی اسمبلی کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کیلئے ایک سو پانچ کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،جبکہ صوبائی اسمبلیز میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے دو سو انہتر کاغذات مسترد ہوئے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمار میں گزشتہ تفصیلات کی نسبت ایک سو انتیس کاغذات نامزدگی کم ہو گئے ہیں۔