تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:24

نواز شریف نے انتخابی مہم کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے انتخابی مہم چلانے کے لیے بیرون ملک سے کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کرلیا جو کراچی پہنچ کر کسٹم کلیئرنس دیئے بغیر لاہور کے لیے روانہ بھی ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے انتخابی مہم کے لیے غیرملکی کمپنی گلف ہیلی کاپٹرز سے کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کرلیا۔ ہیلی کاپٹر کے عملے میں دو پاکستانی پائلٹس اور ایک مصری ٹیکنیشن شامل ہے جنہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج ٹیسٹ لے کر کلیئر قرار دے دیا۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹر کا عملہ ہیلی کاپٹر لے کر سکھر اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ کسی بھی بیرون ملک سے آنے والے فضائی کیریئر کی کسٹم کلیئرنس میں ملک میں داخل ہونے والے پہلے پورٹ پر کی جاتی جس کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی کسٹم کلیئرنس بھی کراچی میں ہونا تھی تاہم عملہ ہیلی کاپٹر کو بغیر کسٹم کلیئرنس کرائے لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کے تمام معاملات پاکستان میں پرنسلے جیٹ نامی کمپنی نے طے کیئے جو پہلے ہی پاکستان میں کسٹم نادہندہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.