10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:47
مرادن:پولیو ٹیم پر فائرنگ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق
آج نیوز - مردان کے تھانہ پار ہوتی کے علاقے فارم پورہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیو رٹی پر مامور ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق پولیو ٹیم مرادان کے علاقے فارم پورہ میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جا رہی تھی کہ اس دوران اچانگ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کانسٹیبل راج ولی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا اشفاق شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی مردان کے تھانہ شیخ ملتون میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق ہوا تھا۔ ڈی سی او مرادن ذکاء اللہ خٹک نے پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد پولیو مہم کو جار ی رکھا جائے گا۔