10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:4
ہری پور: دسویں کی طالبہ نے سرمیں گولی مار کر خودکشی کرلی
آج نیوز - ہری پور میں دسویں کی طالبہ نے ایک شخص کے چھیڑنے پر اپنے کلاس روم میں پریکٹیکل امتحان کے دوران سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی۔گرلز پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کی دسویں جماعت کی طالبہ نتاشا حبیب کلاس روم میں بیالوجی کے پریکٹیکل میں مصروف تھی کہ اچانک پستول نکال کر خود پر فائر کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پستول قبضے میں لے لیا اور طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ طالبہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالیکردی گئی ہے۔ طالبہ کے ہاتھ پرتحریر تھا کہ امی مجھے معاف کردینا اسد نامی نوجوان مجھے تنگ کرتا ہے۔ پولیس نے دفعہ تین سو پچیس کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔