تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:14

بھارتی اداکارہ انجلی لاپتہ

آج نیوز - بھارتی اداکارہ انجلی لاپتہ ہوگئیں ۔ انجلی کے بھائی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کو اپنی خالہ اور ایک ہدایت کار کالن جیم کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے بعد سے انجلی لاپتہ ہیں ۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ انجلی کے بھائی نے شکایت درج کروائی ہے کہ اس کی بہن جوبلی ہلز میں دسپلہ ہوٹل سے لاپتہ ہوگئی ہیں ۔شکایت کے مطابق انجلی کو ان کی خالہ سے خطرہ لاحق تھا ۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔بھائی کا کہنا ہے کہ اگر انجلی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمے دار خالہ اور ہدایت کالن جیم ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.