تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:37

دہلی محفوظ جگہ نہیں ،وزیر اعلیٰ مغربی بنگال

آج نیوز - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ نئی دہلی محفوظ جگہ نہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے نئی دہلی سے کلکتہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات موخر کردی ہے اور اب وہ اپنا تین روزہ دورہ مختصر کرکے کلکتہ جارہی ہیں ۔ممتا بنر جی کی وزیر خزانہ سے ملاقات جاری تھی کہ اس دوران بائیں بازو کی جماعتوں نے اپنے لیڈر کی ہلاکت پر پلاننگ کمیشن کے سامنے احتجاج شروع کردیا جس کے بعد ممتا بنرجی نے اپنی وزیراعظم سے ملاقات موخر کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.