10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:44
ن لیگ اورجماعت اسلامی میں مذاکرات ناکام
آج نیوز - مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کے درمیان انتخابی اتحاد سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے،انیس سو ستر کے بعد جماعت اسلامی پہلی بار اپنے انتخابی نشان ترازو سے الیکشن لڑے گی۔جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود اور امیر العظیم نے لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما ملک پرویز کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد کے حوالے سے معاملات طے نہ پا سکے ،ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے لاہور سے قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستیں جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی آٹھ اور صوبائی کی پندرہ نشستیں مانگی تھیں،مسلم لیگ کی قیادت نے جماعت اسلامی کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا،جماعت اسلامی نے آئندہ اتنخابی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے تیرہ اپریل کو مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔