تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:53

نوشکی:بجلی کا بحران شدید،شہری سراپا احتجاج

آج نیوز - نوشکی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تئیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ شہری سراپا احتجاج بن گئے۔نوشکی میں دن اور رات میں صرف ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے، تئیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے، شہری پینے کے پانی سے بھی محروم ہوگئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ انجمن تاجران کی کال پر تاجروں نے شہر میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی۔ تمام کاروباری مراکزاور چھوٹی بڑی دکانیں بند رہیں۔ شہر میں سرکاری اور نجی مالیاتی ادارے بھی بند رہے۔ میرگل خان نصیر چوک پر احتجاجی جسلہ بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.