10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:54
گلوکار احمد رشدی کی 23 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
آج نیوز - پاکستان کی فلمی موسیقی پر بتیس سال تک راج کرنے والے گلوکار احمد رشدی کی تیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔جنوبی ایشیاء کے نامور گلوکار احمد رشدی کے فنی سفر کا آغاز انیس سو اکیاون میں بھارتی فلم عبرت کے گیت سے ہوا جس کے بعد انہوں نے پانچ سو سے زائد فلموں کے لئے پانچ ہزار کے قریب گیت گائے جن میں سے اکثر سپر ہٹ رہے۔احمد رشدی کو جنوبی ایشیاء کے پہلے پاپ سنگر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا اور ان کے سٹائل کو خطے کے دوسرے ممالک میں بھی کاپی کیا گیا۔ احمد رشدی نے اپنے کیرئیر کے دوران پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈ حاصل کیے جبکہ انہیں وفات کے بعد ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔خوبصورت اور منفرد آواز کے مالک احمد رشدی آج سے تیس برس پہلے صرف اڑتالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے مگر اپنے گیتوں کے ذریعے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔